Kanz e Aza

عباس علمدار

A noha written by Yawar Abbas. Lyrics in Urdu.

کہتی ہے وفا داری ورثہ ہے علمداری

بے دست ہے پھر بھی ہے علمدار علمدار

ہے عباس علمدار عباس علمدار

سخی عباس علمدار عباس علمدار


سقائے سکینہ ہے مشکیزہ بتاتا ہے

بھٹکے ہوئے لوگوں کو منزل سے ملاتا ہے

ماتم کے جلوسوں میں آگے نظر آتا ہے

ہے تیرا علم قافلہ سالار علمدار

عباس علمدار۔۔۔


عباس یہ تجھ سے ہے اظہارِ وفاداری

پانی کی سبیلیں یہ مجلس یہ اعزاداری

تیرے کٹے شانوں کا صدقہ ہے میرے غازی

نوکر ہیں تیرے سارے اعزادار علمدار

عباس علمدار۔۔۔


یہ کیسی قیامت ہے اولادِ پیعمبر پر

بے گورو کفن لاشے سیدانیاں بے چادر

ہر بی بی یہ کہتی ہے دیکھو تو ذرا آ کر

جاتے ہیں حرم شام کے بازار علمدار

عباس علمدار۔۔۔


عباس کا گِرنا تھا جلتی ہوئی ریتی پر

سرور کی کمر ٹوٹی زینب کی گِری چادر

لاشے پہ نبی زادی دیتی تھی صدا رو کر

مارا گیا پیاسوں کا مددگار علمدار

عباس علمدار۔۔۔


یاور یہ حقیقت ہے معصوم بتاتے ہیں

مولا کی زیارت کو جو قافلے آتے ہیں

جب کرب وبلا کے وہ نزدیک پہنچتے ہیں

لینے کے لیے آتے ہیں ہر بار علمدار

عباس علمدار۔۔۔