ہے بیکسوں کا غریبوں کا آسرا عباس
وفا ہے ملک تو اس ملک کا خدا عباس
جنابِ فاطمہ زہرا کا مدعا عباس
جنابِ حیدر صفدر کا آیینہ عباس
ہر ایک سمت دو عالم میں ذکر ہوتا ہے
جنابِ فاطمہ بنت اسد کا پوتا ہے
عباس عباس عباس عباس
عباس عباس عباس عباس
ہر ایک سوال سے پہلے جواب دیتے ہیں
جو زرہ مانگو تو یہ آفتاب دیتے ہیں
کوی جو خطرہ کہے بہر آب دیتے ہیں
سخی ہے کانٹوں کے بدلے گلاب دیتے ہیں
یہی رکے ہوئے طوفان کا اشارہ ہے
فرات پر ابھی عباس کا اجارہ ہے
عباس عباس۔۔۔
اسی فرات پہ مارے گےء با درد و ملال
پہنچ کے لاش پہ سرور نے تب کیا یہ ملال
ابھی میں پورا کروں گا اگر ہو کوی سوال
جری یہ رو کے پکارا کہ اے بتول کے لال
لگا ہے آنکھ میں جو تیر اسے ہٹا دیجیےء
حضور اپنا یہ چہرہ مجھے دکھا دیجےء
عباس عباس۔۔۔
کہا یہ اور سوے فردوس چل دیا غازی
لب فرات ہر ایک موج خوں بہاتی رہی
یہ چونکہ حضرتِ عباس کی وصیت تھی
جو لاش ساحل دریا پہ شاہ نے چھوڑی
یہ کہتے جاتے تھے کس طرح اب جیےء شبیر
علم کو لے کے سوے خیمہ چل دیےء شبیر
عباس عباس۔۔۔
تمام بچوں نے ہاتھوں سے کوزے پھینک دیےء
علم سے ہاے چچا کہہ کے دوڑ کر لپٹے
سکینہ بولی چچا کو کھانا پہ چھوڑ آئے
نہ پانی چاہیےء اب اور نہ پیاس مجھے
چچا کو یا تو یہی پر بلا دو اے بابا
یا مجھکو پاس انہیں کے پر سلا دو اے بابا
عباس عباس۔۔۔
زبان حال سے زینب پکاری اے بھائی
ہو تم پہ خواہر دلگیر واری اے بھائی
سنو تو آ کے ہماری بیزاری اے بھائی
کہیں لٹے نہ رداییں ہماری اے بھای
مگر ہوا وہی زینب کو جس کا دھڑکتا تھا
جو شام آی تو نہ چادر تھی اور نہ پردہ تھا
عباس عباس۔۔۔
کسی کے سر پہ نہ باقی ردا تھی اے ماجد
عجیب طرح کی جور و جفا تھی اے ماجد
کہ اشک افشان وہ چشمِ خدا تھی اے ماجد
کہ تابہ شام حرم کی صدا تھی اے ماجد
کہاں ہو اب پےء امداد آؤ اے عباس
ہمیں ستم سے لعیں کے بچاؤ اے عباس
عباس عباس۔۔۔