سر کوفہ یتیموں کی دعائیں گونجتی ہے
بدل کر سسکیاں اب بھی آہیں گونجتی ہے
شکستہ حال میں یوں بھی اذاں گونجتی ہے
ابھی تک مسجدوں میں یہ صدایں گونجتی ہے
سہارا کون دے گا شب ضربت یتیموں کو
علی کے بعد زینب کو دلاسہ کون دے گا
دیا تھا صبر بچوں کو اکیلے بعد زہرا
میرے مولا انہیں پرسہ تمہارا کون دے گا
سہارا کون دے گا۔۔۔
مصایب کا سمندر ہوگا عاشورہ کا منظر
شب غربت کی کشتی کو کنارا کون دے گا
سہارا کون دے گا۔۔۔
ردا چھن جاے جب زینب کسے آواز دیگی
جلے خیموں کی ظلمت کو اجالا کون دے گا
سہارا کون دے گا۔۔۔
جو زینب آج ہے کوفے میں شہزادیء کوفہ
اسے مقتل میں کوفے کا زمانہ کون دے گا
سہارا کون دے گا۔۔۔
بلاے گی تمہیں شام غریباں بنت سرور
سکینہ کو بھلا شفقت کا سایہ کون دے گا
سہارا کون دے گا۔۔۔
علی کے بعد اب اے شمس ان مرغابیوں کو
طلب سے پہلے آکے آب و دانا کون دے گا
سہارا کون دے گا۔۔۔