Kanz e Aza

سر پیٹو مومنوں

A noha written by Shaukath Bilgrami. Lyrics in Urdu.

سر پیٹو مومنوں کہ یہ ضربت کی رات ہے

داماد شاہ دیں کی شہادت کی رات ہے


کہتے ہیں دل سے حیدر صفدر بصد الم

یہ آخری خدا کی عبادت کی رات ہے

سر پیٹو مومنوں کہ۔۔۔


سجدے میں حق کے خاصہء داور ہوا شہید

آفت بپا کرو یہ قیامت کی رات ہے

سر پیٹو مومنوں کہ۔۔۔


دار فنا سے حیدر کرّار اٹھ گےء

اہلِ حرم پہ آج مصیبت کی رات ہے

سر پیٹو مومنوں کہ۔۔۔


کہتے تھے روکے زینب و کلثوم سے علی

آؤ گلے لگو کہ یہ فرقت کی رات ہے

سر پیٹو مومنوں کہ۔۔۔


رو رو کے دل سے کہتے تھے سبطین مصطفیٰ

کیوں کر کٹے گی ہاے مصیبت کی رات ہے

سر پیٹو مومنوں کہ۔۔۔


پرسہ دو مصطفیٰ کے نواسوں کو باپ کا

سر پیٹو روزہ دار یہ آفت کی رات ہے

سر پیٹو مومنوں کہ۔۔۔


مولا نبی کی آل سے شوکت کے عشق کی

دیجیےء گواہی آپ شہادت کی رات ہے

سر پیٹو مومنوں کہ۔۔۔