زہرا کیسی ہو میری بیٹی
بابا بابا بابا بابا
مشکل میں ہے تیری بیٹی
گودی کی عادت ہے اسکو
کیسے میں اسکو اٹھاؤں
بابا بابا بابا بابا
کلثوم چھوٹی ہے میری
زہرا کیسی ہو۔۔۔
ظالم نے طاقت سے اپنی
مارا ہے ایسے طمانچہ
چہرہ دیکھو چہرہ دیکھو
پیوست ہے میری بالی
زہرا کیسی ہو۔۔۔
کربوبلا یاد آی
جب یہ حسین آ کے بولا
اماں مت رو اماں مت رو
دیکھو میں لایا ہوں پانی
زہرا کیسی ہو۔۔۔
مارا ہے زوجہ کو انکی
یہ بات کھاتی ہے ان کو
بابا دیکھیں بابا دیکھیں
گردن جھکی ہے علی کی
زہرا کیسی ہو۔۔۔
اب کس سے باتیں کروں گی
محسن میرا مر گیا ہے
بابا دیکھیں بابا دیکھیں
ویراں ہے میری گودی
زہرا کیسی ہو۔۔۔