Kanz e Aza

جیتے رہو عون

A noha written by Mir Takallum. Lyrics in Urdu.

اے میرے پیاروں راج دلاروں

راضی ہوی ماں خلد سدھارو


لاشوں پہ یہ بچوں کی صدا دیتی تھی مادر

جیتے رہو عون و محمد


کیا جنگ لڑی پیاس میں زینب کے دلاروں

استاد کو آداب کرو اے میرے پیاروں

تعریف بہت کرتے ہیں عباس دلاور

جیتے رہو عون و محمد۔۔۔


ماں قرض اتارے تو بھلا کیسے اتارے

کھل کر بتاتے ہیں ہمیں زخم تمہارے

تم نے میرے بھائی کے لئے کھاے ہیں پتھر

جیتے رہو عون و محمد۔۔۔


مادر نہ کہے گی کہ کوئی کام کرو تم

جا گے ہوے راتوں کے ہو آرام کرو تم

اب تم کو جاگے گی نہ مظلوم کی خواہر

جیتے رہو عون و محمد۔۔۔


اے دلبران جعفر طیار

الوداع الوداع الوداع الوداع


شمر و عمر کے سر جو اتارو تو خوش ہوں میں

دشمن کو جھوم جھوم کے مارو تو خوش ہوں میں


اے دلبران جعفر طیار

الوداع الوداع الوداع الوداع


بھای کی طرف دیکھ کے دم بھای نے توڑا

قبضہ نہ مگر ہاتھ سے شمشیر کا چھوڑا

کیا خوب ہے انداز میں قربان ہوں تم پر

جیتے رہو عون و محمد۔۔۔


اب دل میں یہ خواہش ہے جو گھر لوٹ کے جاؤں

پانی میں صدا نام پہ دونوں کے پلاؤں

پیاسے جو پلٹ آے ہو تم نہر پہ جا کر

جیتے رہو عون و محمد۔۔۔


اے دلبران جعفر طیار

الوداع الوداع الوداع الوداع


بچوں ضعیف ماموں کو زحمت نہ دیجئیو

لاشے اٹھائیں بھائی تو جنبش نہ کیجئیو


اے دلبران جعفر طیار

الوداع الوداع الوداع الوداع


خون بہتا رہا منہ سے شکایت نہیں نکلی

بازو پہ چلی تیغ جگر پر لگی برچھی

رو رو کے دعا دیتے ہے خود ہمزہ و جعفر

جیتے رہو عون و محمد۔۔۔


ممتا نے تکلم رکھا جزبات پہ قابو

بھای کے لئے رکھ لیےء بی بی نے سب آنسوں

سر چوم کے بچوں کے یہ کہتی رہی مضطر

جیتے رہو عون و محمد۔۔۔


اے دلبران جعفر طیار

الوداع الوداع الوداع الوداع