جب کٹ گےء دریا پہ علمدار کے بازو
شانوں سے جدا ہو گےء کرار کے بازو
ساحل پہ تڑپنے لگا عباس کا لاشہ
باندھے گےء جب زینب لاچار کے بازو
جب کٹ گےء دریا پہ۔۔۔
الللہ سلامت رکھے سقاے حرم کو
شہ چوم کے کہتے تھے وفادار کے بازو
جب کٹ گےء دریا پہ۔۔۔
نیزے پہ لہو روتا رہا سبط پیمبر
جکڑے گےء جب عابد بیمار کے بازو
جب کٹ گےء دریا پہ۔۔۔
جب خاک سے بھای کے کٹے ہاتھ اٹھاے
تھرانے لگے سید ابرار کے بازو
جب کٹ گےء دریا پہ۔۔۔
دروں کے ستم اور وہ معصوم سکینہ
شل ہو نہ گےء شمر ستمگار کے بازو
جب کٹ گےء دریا پہ۔۔۔
بندھوا کے رسن ہاتھوں میں بنت شہ دیں نے
خود کاٹے ہے بیعت کے طلبگار کے بازو
جب کٹ گےء دریا پہ۔۔۔
بھای کی حفاظت کے لئے کربوبلا میں
ایک آہنی دیوار تھے کرار کے بازو
جب کٹ گےء دریا پہ۔۔۔
تلوار سے خط کھینچ کے یہ شیر پکارا
کیا بھول گےء حیدر کرار کے بازو
جب کٹ گےء دریا پہ۔۔۔
جب شمر چلانے لگا خنجر شہ دیں کو
یاد آے بہت اپنے مددگار کے بازو
جب کٹ گےء دریا پہ۔۔۔
کھاتی تھی طمانچے تو یہی کہتی تھی معصوم
اے کاش نہ کٹتے میرے غمخوار کے بازو
جب کٹ گےء دریا پہ۔۔۔