Kanz e Aza

جاتا ہے مدینے سے

A noha written by Suroor Lakhnavi. Lyrics in Urdu.

جاتا ہے مدینے سے محمد کا گھرانہ

صغرا کو دیےء جاتا ہے زخموں کا خزانہ


جو ہے وہی سامان سفر باندھ رہا ہے

لیکن میرا بستر اسے گوشے میں پڑا ہے

مجھ سے یہ ہدایت ہے دوا وقت سے کھانا

جاتا ہے مدینے سے۔۔۔


ہے ساتھ میں بابا کے چچا بھائی ہمارے

سورج طرفدار ہے سب چاند ستارے

اب آج سے گھر ہو گا اندھیروں کا ٹھکانہ

جاتا ہے مدینے سے۔۔۔


بیمار ہوں لیکن کوئی خطرہ تو نہیں ہے

میں راہ میں مر جاؤں گی ایسا تو نہیں ہے

ڈھونڈا ہے مجھے چھوڑ کے جانے کا بہانہ

جاتا ہے مدینے سے۔۔۔


کچھ دیر وہ لپٹی رہی پھوپھیوں کی ردا سے

بابا سے کہا اور کبھی اپنے چچا سے

لے جانے پہ صغرا کو مگر کوئی نہ مانا

جاتا ہے مدینے سے۔۔۔


پردیس میں بھی میرے لئے سوچتے رہنا

خط بھیج کے تم سب کی خبر بھیجتے رہنا

اس چاہنے والی کو ذیادہ نہ رلانا

جاتا ہے مدینے سے۔۔۔


دل کے کسی گوشے میں میرا نام بھی لکھ لو

پھر جس کو بھی چاہو اسے جی جان سے چاہو

لیکن میرے حصے کی محبت نہ لٹانا

جاتا ہے مدینے سے۔۔۔


میں کوی بھی زحمت تمہیں ہونے نہیں دونگی

آنکھیں تو الگ دل کو بھی رونے نہیں دونگی

تم میرے طرف سے کوئی صدمہ نہ اٹھانا

جاتا ہے مدینے سے۔۔۔


کچھ دن میں میرا بھائی ہو جب بولنے والا

دے دینا اشاروں میں اسے میرا حوالہ

بے چین اگر ہو تو اسے ذیادہ نہ بتانا

جاتا ہے مدینے سے۔۔۔


تنہائی داد حد سے تو بھلوا نہ سکوں میں

یا آنا بھی چاہوں کبھی آ نہ سکوں میں

بس اتنی گزارش ہے کہیں دور نہ جانا

جاتا ہے مدینے سے۔۔۔


جینے نہیں دیتا مجھے یادوں سے بھرا گھر

ایسا بھی نہیں کوی جو غم بات لے آ کر

اپنوں کی طرح بھول گیا مجھکو زمانہ

جاتا ہے مدینے سے۔۔۔


دی لاکھ سرور اس نے نہ جانے کی دہائی

بیمار کسی کو بھی مگر روک نہ پای

اشکوں کی طرح ہوگےء سب لوگ روانہ

جاتا ہے مدینے سے۔۔۔