حسین بولے سکینہ سے تم گھبرانا
جو نیند آے تو مقتل میں تم چلی آنا
مجھے پتہ ہے بہت ظلم ڈھاے جایینگے
چھنے گی چادریں خیمے جلاے جاینگے
مگر زبان پہ شکوہ نہ میری جاں لانا
حسین بولے سکینہ سے۔۔۔
یہ وہ زمیں ہے جہاں تشنگی کی شدت ہے
تمہارے نام یہاں اور بھی قیامت ہے
یہی ملے گی طمانچوں کا تم کو نزرانہ
حسین بولے سکینہ سے۔۔۔
کہیں پہ دھوپ ملے گی کہیں پہ سناٹے
کہیں پہ پھول ملیں گے کہیں کہیں کانٹے
تم اپنے دل کی طرح آنسوؤں کو بہلانا
حسین بولے سکینہ سے۔۔۔
ستم جو بالیاں مانگے تو بالیاں دینا
رسن کے واسطے اپنی کلائیاں دینا
نہ مجھکو اور نہ عمو کو ڈھونڈنے آنا
حسین بولے سکینہ سے۔۔۔
سکون تم سے ملے سکوں سے مر بھی سکوں
پھر اپنے بعد کی منزل سے میں گزر بھی سکوں
یقیں دلاؤں کہ تم نے میرا کہا مانا
حسین بولے سکینہ سے۔۔۔
ردا چھنے تو مجھے یاد کر کے رو لینا
جو نیند آے تو میرے بغیر سو لینا
خدا کا شکر ہر ایک ظلم پر بجا لانا
حسین بولے سکینہ سے۔۔۔
ہے تم سے میری ملاقات آخری بی بی
میں تم سے مل نہیں پاؤں گا اب کبھی بی بی
چھلکنے والا ہے اب زندگی کا پیمانہ
حسین بولے سکینہ سے۔۔۔
دلوں میں کیا ہے زمانے کا کوئی ٹھیک نہیں
کوی بھی بیکس و مظلوم کا شریک نہیں
میری بہن جہاں جاے وہاں چلی جانا
حسین بولے سکینہ سے۔۔۔
محبتوں سے بھرتی تجھ سے گفتگو کر لوں
جو دل میں رہ گیء ظاہر وہ آرزو کر لوں
اب آنے والا ہے میری اجل کا پروان
حسین بولے سکینہ سے۔۔۔
حسین چل دیےء بیٹی سے گفتگو کر کے
اکیلے پن میں نہ رونے کی آرزو کر کے
سرور پھر بھی سکینہ کا دل نہیں مانا
حسین بولے سکینہ سے۔۔۔