آتی ہے سکینہ کی صدا کرب و بلا سے
عموں ہو کہا ں آئو کہ ہم ہیں ابھی پیا سے
آتی ہے سکینہ کی۔۔۔
اٹکا ہے جگر پیا س یہ لے لے گی میری جان
بچ بھی گئی گر شمر کے دُروں کی سزا سے
آتی ہے سکینہ کی۔۔۔
بے شیر کے ہونٹوں پر نہیں پیاس کا شکو ہ
تار کر دیا عدائ نے گلا تیری جفاسے
آتی ہے سکینہ کی۔۔۔
جو رن کو گیا رن سے کہاں آیا پلٹ کر
دیتی ہے پھوپھی جان مجھے یو نہی دلاسے
آتی ہے سکینہ کی۔۔۔
سُنتی ہوں یتیموں کی دُعا رد نہیں ہوتی
یا رب مجھے ملوا دے پھر اک بار چچا سے
آتی ہے سکینہ کی۔۔۔
ماں بہن کُھلے سر ہیں لہو روتی ہیں آنکھیں
اُٹھتا نہیں بھائی کا میرا سر ہے حیا سے
آتی ہے سکینہ کی۔۔۔