Kanz e Aza

آج زینب یتیم

A noha written by Mazhar Abidi. Lyrics in Urdu.

کوفے کی گلیوں میں کہرام ہے

اٹھ گیا باپ کا سر سے سایہ

آج زینب یتیم ہو گیء


رو رہے ہیں یہ محراب و منبر

کہہ رہے ہیں یہ جبریل رو کر

ابنِ ملجم نے یہ ظلم ڈھایا

آج زینب یتیم۔۔۔


عرش پر مصطفیٰ رو رہے ہیں

سب کے سب انبیاء رو رہے ہیں

ہے فرشتوں میں کہرام برپا

آج زینب یتیم۔۔۔


کیسی انیسویں کی سحر تھی

یہ سحر ایک غم کی پہر تھی

ابنِ ملجم ستم تو نے ڈھایا

آج زینب یتیم۔۔۔


کوئی کلثوم کو دے دلاسہ

اور تڑپتی ہے غم سے خدیجہ

مولا عباس کرتے ہیں گریہ

آج زینب یتیم۔۔۔


کتنے ہیں لوگ کوفے کیسے

جن کے مولا نے دکھ درد باٹے

چھن گیا آج ان کا مسیحا

آج زینب یتیم۔۔۔


گھر میں فرش عزا بچھ گیا ہے

آج کوفے میں ماتم بپا ہے

سوگ میں ڈوبا گھر سیدہ کا

آج زینب یتیم۔۔۔


اٹھ رہا ہے جنازہ علی کا

ایک محشر کا عالم ہے برپا

سب کے ہونٹوں پہ ہے ایک نوحہ

آج زینب یتیم۔۔۔


بین کرتے ہیں فرحان و مظہر

فرش مجلس پہ یہ بات کہہ کر

دیجیےء اپنی بی بی کو پرسہ

آج زینب یتیم۔۔۔