Kanz e Aza

آج ماتم بپا ہے

A noha written by Mir Bober Ali. Lyrics in Urdu.

آج ماتم بپا ہے مولا کا

ذکر گھر گھر ہوا ہے مولا کا


وار ایسے کیا ہے ظالم نے

ضرب سے سر پھٹا ہے مولا کا

آج ماتم بپا ہے۔۔۔


ہوگیء سرخ مسجد کوفہ

خون ایسے بہا ہے مولا کا

آج ماتم بپا ہے۔۔۔


رو کے حسنین کرتے ہیں نالے

انکو صدمہ بڑا ہے مولا کا

آج ماتم بپا ہے۔۔۔


ابنِ ملجم نے ماہ رمضاں میں

خون نا حق کیا ہے مولا کا

آج ماتم بپا ہے۔۔۔


آج مشکل کشاء کی رحلت ہے

ماتمی غمزدہ ہے مولا کا

آج ماتم بپا ہے۔۔۔


پیٹتی سر ہے زینب و کلثوم

جب جنازہ چلا ہے مولا کا

آج ماتم بپا ہے۔۔۔


قبر تھرا رہی تھی زہرا کی

دفن جس دم ہوا ہے مولا کا

آج ماتم بپا ہے۔۔۔


دکھ زدہ ہے بوبر اسی غم میں

آج تابوت اٹھا ہے مولا کا

آج ماتم بپا ہے۔۔۔