زینب کا تھا نوحہ بابا میرے بابا
میں زینب ہوں پہچانو زرا
آنکھیں کھولو زخمی بابا
کیوں سنتے نہیں بیٹی کی صدا
آنکھیں کھولو زخمی بابا
حضرت کا مصلہ ہے خالی
کیا صبح قیامت لای ہے
سورج کو جگاتے تھے تم تو
اب نیند یہ کیسی آی ہے
میں کب سے ہلاتی ہوں شانہ
آنکھیں کھولو زخمی بابا
میں زینب ہوں۔۔۔
قربان میں اس کی غیرت کے
خاموش تمہارا بیٹا ہے
دہلیز پہ ہجرے کی کب سے
سر اپنا جھکائے بیٹھا ہے
عباس پہ جاری ہے سکتہ
آنکھیں کھولو زخمی بابا
میں زینب ہوں۔۔۔
لوگوں کے دلوں میں آج تلک
سب بدر و احد کے کینہ ہے
اماں بھی نہیں اب تم بھی نہیں
پھر کس کے سہارے جینا ہے
یوں چھوڑ کے مت جاؤ تنہا
آنکھیں کھولو زخمی بابا
میں زینب ہوں۔۔۔
ایک بار اٹھو ان سے پوچھو
باغی تو نہیں بولیں گے مجھے
بن آپ کے جب میں آؤں گی
پتھر تو نہیں ماریں گے مجھے
ان کوفیوں سے لے لو وعدہ
آنکھیں کھولو زخمی بابا
میں زینب ہوں۔۔۔
شانوں کو چوم کے کہتے تھے
بے رحم زمانہ ہے زینب
خاموش ہوئے اتنا کہہ کر
دربار میں جانا ہے زینب
تفسیل بتا دو اور زرا
آنکھیں کھولو زخمی بابا
میں زینب ہوں۔۔۔
اماں کی نیابت کرتی ہوں
میں بھولی نہیں ہوں منصب کو
معلوم ہے غیرت دار ہو تم
پردے کا خیال ہے زینب کو
موجود ہے میرے سر پہ ردا
آنکھیں کھولو زخمی بابا
میں زینب ہوں۔۔۔
کیا لکھوں جنازے کا منظر
ایک حشر تکلم تھا ہر سوں
آنکھیں تو نہ کھولی زیر کفن
آنکھوں سے نکلتے تھے آنسوں
تابوت پہ جب بیٹی نے کہا
آنکھیں کھولو زخمی بابا
میں زینب ہوں۔۔۔