Kanz e Aza

الوداع زینب

A noha written by Afraz Jafri. Lyrics in Urdu.

زخمی بابا کی گھر میں جب آمد ہوئی

بنت زہرا یوں فریاد کرنے لگی

ہاے بابا میں پردیس میں لٹ گئی

تو لاڈلی سے مخاطب ہوے یوں علی

میری پیاری زینب میری پیاری زینب


بولے علی یہ رو کر مہمان ہے لمحوں کا

زینب تمہارا بابا


بابا سے کرو باتیں نہ لوٹ کے آے گا

زینب تمہارا بابا


ہوگا قدم قدم پر مجمعہء عام بیٹی

کربوبلا سے کوفہ سے شام بیٹی

آے گا حوصلہ کرنے بلند تیرا

زینب تمہارا بابا

بولے علی یہ رو کر۔۔۔


اس واسطے ہی میں نے بلوایا تم کو کوفہ

ہاتھوں سے تم سجاؤ خود باپ کا جنازہ

لگنی تھی ضرب میرے پہلے ہی جانتا تھا

زینب تمہارا بابا

بولے علی یہ رو کر۔۔۔


مجھے دیکھنا جو چاہا بھائی کو دیکھ لینا

ہر ایک اپنی مشکل عباس کو بتانا

عباس کی صورت میں موجود ہی رہے گا

زینب تمہارا بابا

بولے علی یہ رو کر۔۔۔


شام غریباں میں تم پہرے پہ کھڑی ہوگی

نہ بیٹا ہوگا کوئی نہ ساتھ کوئی بھائی

مقتل میں تم سے ملنے پھر آے گا دوبارہ

زینب تمہارا بابا

بولے علی یہ رو کر۔۔۔


ایک بار آ کے سینے لگ جاؤ آؤ بیٹی

ممکن ہے ایسا موقع تم پھر نہ پاؤ بیٹی

شاید کے یہ تقاضہ کر پاے نہ دوبارہ

زینب تمہارا بابا

بولے علی یہ رو کر۔۔۔


جس وقت گھر سے نکلے میرا جنازہ زینب

تم ہو شبیہ زہرا باہر نہ آنا زینب

دیکھے جو کوئی تم کو کیسے کرے گوارا

زینب تمہارا بابا

بولے علی یہ رو کر۔۔۔


افراز و شادماں یہ بیٹی سے بولے مولا

رخصت کی یہ گھڑی ہے میرا ہے تم سے وعدہ

ہر ایک قدم پہ بیٹی تیرے ساتھ ساتھ ہوگا

زینب تمہارا بابا

بولے علی یہ رو کر۔۔۔


ہے زخم بہت گہرا اب جی نہیں پاے گا

زینب تمہارا بابا

الوداع زینب الوداع زینب

الوداع زینب الوداع زینب