Kanz e Aza

ام لیلیٰ اکبر

A noha. Lyrics in Urdu.

کیسے بھولے تجھے بھلا ام لیلیٰ اکبر

کوئی دنیا میں ہے کہاں تیرے جیسا اکبر


مجھکو ہے یہ خبر کیا حال ہے تیرا

تو لال ہے میرا

ماں ہوں میں تجھ سے نہ چھپا

زخم اپنا اکبر

کیسے بھولے تجھے۔۔۔


گرتے تھے بارہا اٹھتے تھے بار ہا

دکھتا ہی کچھ نہ تھا

شہ نے ہاتھوں سے دیر تک

رن میں ڈھونڈا اکبر

کیسے بھولے تجھے۔۔۔


لیلیٰ کی مامتا زینب کی حسرتیں

صغریٰ کی منتیں

قتل کتنوں کو کر گیا

اک نیزہ اکبر

کیسے بھولے تجھے۔۔۔


کیا دن ہے رات کیا کیا درد کیا دوا

کچھ دیر کب رہا

یاد صغرا کو رہ گیا

تیرا چہرہ اکبر

کیسے بھولے تجھے۔۔۔


ماں باپ کی طرح بہنوں کو بھی تیری

ارمان رہ گیا

تیرے خون سے ہی بن گیا

تیرا سہرا اکبر

کیسے بھولے تجھے۔۔۔


اٹھ دیکھ بیکسی مشکل ہے یہ گھڑی

جاگیر سے تیری

بے ردا جا رہی ہے ماں

شام و کوفہ اکبر

کیسے بھولے تجھے۔۔۔


کہتی رہی یہ ماں آٹھ کر سلام کر

آی ہے لاش پر

جس نے اٹھارہ سال ہے

تجھکو پالا اکبر

کیسے بھولے تجھے۔۔۔


لاشہ تڑپ گیا اکبر یہ مرثیہ

ماں کے لبوں پہ تھا

تیرے جانے سے لٹ گیء

ماں کی دنیا اکبر

کیسے بھولے تجھے۔۔۔