اماں بس اک رات کا میہمان ہے حسین
اندھیری رات ہے اماں غموں کا ڈیرا ہے
اب اس کے بعد میرا آخری سویرا ہے
وطن سے دور مجھے کوفیوں نے گھیرا ہے
اماں بس اک رات کا میہمان۔۔۔
ہر ایک شیر دلاور بچھڑنے والا ہے
میرے سفینے کا لنگر بچھڑنے والا ہے
کہ مجھ سے میرا برادر بچھڑنے والا ہے
اماں بس اک رات کا میہمان۔۔۔
جواں پسر کا جنازہ میں کل اٹھاؤں گا
غم و الم سے ضعیفی میں لڑکھڑاوں گا
ضرور آنا میں اماں تمہیں بلاؤں گا
اماں بس اک رات کا میہمان۔۔۔
دہم کی صبح کو رن ایسا پڑنے والا ہے
کہ مجھ غریب سے کنبہ بچھڑنے والا ہے
بھرا ہوا یہ میرا گھر اجڑنے والا ہے
اماں بس اک رات کا میہمان۔۔۔
میری سکینہ کو سینے سے تم لگا لینا
گرے جو ناقے سے اماں اسے اٹھا لینا
ستمگروں کے طمانچوں سے تم بچا لینا
اماں بس اک رات کا میہمان۔۔۔
تمہارے چاند کو گھیریں گے شام کے حالے
میرے بدن پہ لگاےنگے ظلم کے بھالے
کہ مجھ پہ ٹوٹ پڑیں گے یہ برچیوں والے
اماں بس اک رات کا میہمان۔۔۔
ابھی تو جھولے سے اصغر بھی رن کو جاے گا
اپنے باپ کے ہاتھوں پہ تیر کھاۓگا
لہو میں ڈوب کے بے شیر مسکراے گا
اماں بس اک رات کا میہمان۔۔۔
ہر ایک سمت سے برسیں گے مجھ پہ تیر و سناں
گلوے خشک سے ہوگا یہی پہ خون رواں
میرا مزار بنے گا اسی جگہ اماں
اماں بس اک رات کا میہمان۔۔۔
ابھی تو قوت دل مجھکو آزمانی ہے
ابھی تو میت اکبر مجھے اٹھانی ہے
ابھی تو تربت بے شیر بھی بنانی ہے
اماں بس اک رات کا میہمان۔۔۔
فضا میں گونج رہی تھی صداے واویلا
حرم میں شور تھا ہلتی تھی أرض کربوبلا
بلال رو کے یہ کہتے تھے سید والا
اماں بس اک رات کا میہمان۔۔۔