اپنے ہاتھوں سے بابا نے
تربت میں سلایا تھا مجھکو
اور شام کے ظالم لشکر کے
نیزوں نے ستایا تھا مجھکو
تربت میں مجھے رہنے نہ دیا
سر میرا بھی نیزے پہ اٹھا
اماں اماں
اماں تمہارا اصغر نیزے پہ آگیا ہے
دو بار ذبح مجھکو رن میں کیا گیا ہے
نوک سناں پہ دہرا ہے درد میرا
ایک نیزے پر برابر میں آپ کی ردا ہے
اماں تمہارا اصغر۔۔۔
چھالے پڑے ہیں کیسے زخمی ہوئے ہیں کیسے
کچھ تو بتاؤ اماں ہاتھوں کو کیا ہوا ہے
اماں تمہارا اصغر۔۔۔
اپنا خیال رکھنا میری نہ فکر کرنا
دادی نے مجھکو اپنی گودی میں لے لیا ہے
اماں تمہارا اصغر۔۔۔
چھ ماہ کے علی کا دن بھی ہے چھ محرم
ماں دیکھتی ہے اب بھی جھولا کہاں سجا ہے
اماں تمہارا اصغر۔۔۔
نکلا تھا جب وطن سے تھا گود میں تمہاری
ہمراہ اب تمہارے سر کٹ کے جا رہا ہے
اماں تمہارا اصغر۔۔۔
غازی کا ہوں بھتیجا آنکھیں میں کھولوں کیسے
میں نے سنا ہے اماں بہنوں کا سر کھلا ہے
اماں تمہارا اصغر۔۔۔
نیزے سے میں سکینہ کو دیکھتے رہا ہوں
چہرہ میری بہن کا زخموں سے بھر گیا ہے
اماں تمہارا اصغر۔۔۔
زنداں بھی دھوپ میں تھی تربت بھی دھوپ میں ہے
بانو نے اے تکلم وعدہ نبھا دیا ہے
اماں تمہارا اصغر۔۔۔