ہاے حسین ہاے اصغر
اک سوکھا سا سرور کا گلا
اک سوکھا سا اصغر کا گلا
اک ماں کی تھی مقتل میں صدا
اک سوکھا سا اصغر کا گلا
ہر سمت ستم کی بارش میں
روتی ہوی اک ماں تنہا تھی
خنجر کے تلے بھی زہرا تھی
اور تیر کی ضد پہ بھی زہرا تھی
ہاے زہرا نے بھی دیکھ لیا
اک سوکھا سا اصغر کا گلا
اک سوکھا سا سرور۔۔۔
چھ ماہ سے بچے کے اوپر
یہ ارض و سماں بھی روتا رہا
اک کند سا خنجر سرور کے
سوکھے سے گلے پر چلتا رہا
پامال ہوا بے جرم و خطا
اک سوکھا سا اصغر کا گلا
اک سوکھا سا سرور۔۔۔
مقتل کی زمیں کو صاف کیا
اک ماں نے پریشاں بالوں سے
اک ماں نے سوارا اصغر کی
ذولفوں کو بڑے ارمانوں سے
دل دیکھ کے دونو کا ٹوٹا
اک سوکھا سا اصغر کا گلا
اک سوکھا سا سرور۔۔۔
اک اس کا گلا تھا جس کو کبھی
لیتے تھے محمد خود بوسہ
اور ایک گلے کو رو رو کر
خود شاہ زمن نے چوما تھا
دونوں سر مقتل کاٹا گیا
اک سوکھا سا اصغر کا گلا
اک سوکھا سا سرور۔۔۔
شبیر کے بے سر لاشے پر
ہاے بالی سکینہ کی آہیں
اس طرح دلاسہ دیتی تھی
کہتی تھی سکینہ سے ماییں
ہم نے بھی دیکھ کے صبر کیا
اک سوکھا سا اصغر کا گلا
اک سوکھا سا سرور۔۔۔
اک تشنہ دہن اک تشنہ سخن
دونو ہی تو تھے بے گور و کفن
اک جلتی زمیں کے اندر تھا
اور ایک تھا تیروں پہ بدن
کہتی تھی یہ زہرا واویلا
اک سوکھا سا اصغر کا گلا
اک سوکھا سا سرور۔۔۔
اے شمس عجب غربت کا سماں
تھا اہلِ عزا کے چہروں پر
جب میں نے کہا شبیر کا اور
اصغر کا گلا تھا نیزوں پر
ریحان لبوں پر تھا نوحہ
اک سوکھا سا اصغر کا گلا
اک سوکھا سا سرور۔۔۔