Kanz e Aza

ایک دکھیاری مادر

A noha written by Waiz Sultanpuri. Lyrics in Urdu.

ایک دکھیاری مادر کہتی ہے رو رو کر

کربوبلا کے بن میں لوٹا گیا میرا گھر


میرے جگر کے پارے تڑپے زیر خنجر

کربوبلا کے بن میں لوٹا گیا میرا گھر


چاند جب ماہ محرم کا نکل آتا ہے

دل عزاداروں کا سینے میں مچل جاتا ہے

چہرہ غم خواروں کا پل بھر میں بدل جاتا ہے

خونِ دل یاد میں پیاسوں کی ابل جاتا ہے

جب کہتی ہے دکھیا ماں یہ آہیں بھر کر

کربوبلا کے بن میں۔۔۔

ایک دکھیاری مادر۔۔۔


چھ مہینے کا تھا جو اصغر بے شیر میرا

تیر سہہ شوبہ اسی لال کی گردن پہ لگا

باپ کے ہاتھوں پہ دم توڑ رہا تھا بچہ

دیکھ کر سوے فلک روتا تھا سرور میرا

زہرا کیسے بھولے درد بھرا وہ منظر

کربوبلا کے بن میں۔۔۔

ایک دکھیاری مادر۔۔۔


ہاے وہ گیسوؤں والا وہ ہمارا اکبر

نیزہ مارا ہے ستمگر نے جسے سینے پر

جب میرا پھول گرا جلتی ہوئی ریتی پر

لو سلام آخری بابا کو صدا دی گر کر

بوڑھا باپ آیا ہے گھٹنوں کے بل چل کر

کربوبلا کے بن میں۔۔۔

ایک دکھیاری مادر۔۔۔


وہ میرا لال وہ عباس میرا شہزادہ

بھر کے مشکیزہ وہ غازی جو نہر سے نکلا

دونوں شانے بھی کٹے مشک چھدی واویلا

آنکھ میں میرے دلارے کے لگا تیر جفا

گرز لگا جب سر پہ میں تڑپی یہ کہہ کر

کربوبلا کے بن میں۔۔۔

ایک دکھیاری مادر۔۔۔


اے عزاداروں میرے لال کے ماتم داروں

غم مناتے ہو میرے لال کا میرے پیاروں

تم نہ گھبرانا مصیبت میں کبھی دلداروں

میرے بچوں پہ کرو آہ و بکا غم خواروں

آنچ نہ آنے دوں گی میں تم سب کے اوپر

کربوبلا کے بن میں۔۔۔

ایک دکھیاری مادر۔۔۔


دل تڑپ جاتا ہے یہ سوچ کے اکثر وایض

دیکھا ایک ماں نے نگاہوں سے وہ منظر وایض

جس گھڑی شمر چھدا سینۂ شہ پر وایض

رو پڑا گردن شبیر نے خنجر وایض

روی جب دکھیاری ماں یہ نوحہ پڑھ کر

کربوبلا کے بن میں۔۔۔

ایک دکھیاری مادر۔۔۔