Kanz e Aza

آل عبا میں

A noha written by Sadiq. Lyrics in Urdu.

آل عبا میں ماتم شیر خدا ہے آج

روز وداع حضرتِ مشکل کشاء ہے آج


مسجد میں ابن ملجم ملعوں کی تیغ سے

زخمی جو ہو گیا تھا اسی کی قضا ہے آج

آل عبا میں۔۔۔


شیعوں اڑاؤ خاک گریباں پھاڑ دو

عریاں جناں میں فرق رسول خدا ہے آج

آل عبا میں۔۔۔


میت کے گرد روتے ہیں بارہ پسر کھڑے

جن کو یتیم دور فلک نے کیا ہے آج

آل عبا میں۔۔۔


پرسہ دو آج احمد مرسل کو بھای کا

نایب رسول حق کا جہاں سے اٹھا ہے آج

آل عبا میں۔۔۔


صادق جہاں میں حشر کے آثار ہے عیاں

ماہ صیام ماہ محرم ہوا ہے آج

آل عبا میں۔۔۔