آج بغداد میں کوئی قیدی
ہوگیا ہے رہا رضا مولا
پل پہ تیرے غریب بابا کا
ہے جنازہ رکھا رضا مولا
آج بغداد میں۔۔۔
ایک بی بی سرہانے بیٹھی ہے
کس نے جانے اسے خبر کی ہے
ہاتھ پہلو پہ اپنے رکھے ہوے
آی ہے فاطمہ رضا مولا
آج بغداد میں۔۔۔
رات سے پل پہ لاشہ رکھا ہے
جو گزرتا ہے اس پہ ہنستا ہے
بے بسی پر تمہارے بابا کی
رو رہی ہے قضا رضا مولا
آج بغداد میں۔۔۔
حال اچھے نہیں ہے میت کے
آجا اعجاز سے امامت کے
شہر بغداد سے مدینے کا
ہے بہت فاصلہ رضا مولا
آج بغداد میں۔۔۔
اک منادی ندا یہ دیتا ہے
رافضیوں کا مولا مارا گیا
آج اولاد پر محمد کی
وقت کیا آگیا رضا مولا
آج بغداد میں۔۔۔
کبھی دادی کو یاد کرتا تھا
کبھی بیٹی کو یاد کرتا تھا
وقتِ آخر تھا اس کے ہونٹوں پر
فاطمہ فاطمہ رضا مولا
آج بغداد میں۔۔۔
قید خانے سے پل تلک اس کو
چند مزدور لے کے آے ہیں
ایڑیوں کے نشان غربت کا
دے رہے ہیں پتا رضا مولا
آج بغداد میں۔۔۔
طوق گردن کا پاؤں کی بیڑی
یہ تکلم صدایں دیتے ہیں
انا للہ پڑھکے بابا کا
اب جنازہ اٹھا رضا مولا
آج بغداد میں۔۔۔