Kanz e Aza

آسمان لرزا زمیں

A noha written by Mir Takallum. Lyrics in Urdu.

آسمان لرزا زمیں کانپی سمندر روے

قبر میں ماں کے لئے جب علی اصغر روے


تنہا روتی تھی بہتر کو علی کی بیٹی

بے ردا جب ہوی زینب تو بہتر روے

آسمان لرزا۔۔۔


وقتِ رخصت جو حسین آے در خیمہ پر

شاہ زینب سے بہت دیر لپٹ کر روے

آسمان لرزا۔۔۔


زبح ہوتے ہوے سب دیکھ رہی تھی بہنیں

یہ سماں دیکھ کے مولا تہہ خنجر روے

آسمان لرزا۔۔۔


شمر کا خوف ہے گردن میں رسن بھی ہے بندھی

اپنے بابا کو سکینہ خنجر جا کر روے

آسمان لرزا۔۔۔


ایسے رویا نہ کسی باپ کو بیٹا کوئی

جیسے چالیس برس عابد مضطر روے

آسمان لرزا۔۔۔


نزع میں یاد جو بیمار مدینہ آی

ہچکیاں بڑھ گیء اس طرح سے اکبر روے

آسمان لرزا۔۔۔


سن کے اے میر تکلم تیرا مجلس میں سلام

فاطمہ روی علی روے پیمبر روے

آسمان لرزا۔۔۔