زندان سے کاظم کو ملی کیسی رہائی
زنجیر بھی ہے تن پہ ہے اور ساتھ سپاہی
سید نے کیء سال رکوع میں ہیں گزارے
رو رو کے یہ زندان بھی دیتا ہے گواہی
زندان سے کاظم کو ملی ۔۔۔
یا رب کوئی پردیس میں مر جاۓ نہ قیدی
میت پہ نہ بیٹا ہے بہن اور نہ بھای
زندان سے کاظم کو ملی ۔۔۔
بے گور و کفن لاش تھی بغداد کے پل پر
لٹتی رہی بے جرم ہی زہرا کی کمائی
زندان سے کاظم کو ملی ۔۔۔
پابند سلاسل رہی میت نہ کسی کی
یہ ساتویں مظلوم نے ہے رسم نبھای
زندان سے کاظم کو ملی ۔۔۔
کاٹے کوئی زنجیر تو پھر غسل و کفن ہو
دیتی رہی میت پہ زہرا یہ دہائی
زندان سے کاظم کو ملی ۔۔۔
بغداد میں سادات پہ جو ظلم ہوے ہیں
ہر درد کی تاریخ یہ دیتی ہے گواہی
زندان سے کاظم کو ملی ۔۔۔