یا باب حوایج مولا
مزدوروں کے کاندھوں پر کاظم کا جنازہ ہے
بغداد کے قیدی پر زندان بھی روتا ہے
اس درد نے تربت میں سجاد کو تڑپایا
زنداں سے نکل کر بھی آذاد نہ ہو پایا
ہے پہلا جنازہ جو زنجیروں میں جکڑا ہے
مزدوروں کے کاندھوں پر۔۔۔
زنجیروں کو تکتی ہے شانوں کو ہلاتی ہے
میت کو کبھی اپنی گودی میں اٹھاتی ہے
اک ہاتھ ہے پہلو پر لگتا ہے یہ زہرا ہے
مزدوروں کے کاندھوں پر۔۔۔
زرے بھی لہو رو کر روداد سناتے ہیں
قدموں کے نشاں اس کے زنداں میں بتاتے ہیں
یہ نزع کے عالم میں کس طرح سے تڑپا ہے
مزدوروں کے کاندھوں پر۔۔۔
جو لوگ گزرتے ہیں آپس میں یہ کہتے ہیں
گھر والے تو یثرب میں اس قیدی کے رہتے ہیں
پھر اس کے جنازے پر یہ کون ضعیفہ ہے
مزدوروں کے کاندھوں پر۔۔۔
کہتی ہے کوئی بی بی ہے وقت مصیبت کا
اب جلد مدینے سے آجا اے رضا آجا
بے گور و کفن کب سے بیٹا تیرا بابا ہے
مزدوروں کے کاندھوں پر۔۔۔
ہر روز ہی جاتی ہے وہ تربت زہرا پر
جا کر وہاں کہتی ہے معصومہء قم رو کر
دادی میرے بابا کو کیا آپ نے دیکھا ہے
مزدوروں کے کاندھوں پر۔۔۔
شبیر کی غربت کا نوحہ یہ سناتے ہیں
سوکھے ہوے لب اس کے امت کو بتاتے ہیں
اس نے بھی دم آخر پانی نہیں پایا ہے
مزدوروں کے کاندھوں پر۔۔۔
غربت ہے تکلم یہ شبیر کی غربت سی
اک بیٹی ہے یثرب میں صغرا کی طرح اس کی
اس واسطے میت کا رخ سوے مدینہ ہے
مزدوروں کے کاندھوں پر۔۔۔