Kanz e Aza

کیسے چلے حسین

A noha written by Akhtar Sirsvi. Lyrics in Urdu.

ہاے سجاد ہاے بیمار

ہاے بیمار ہاے سجاد


کیسے چلے حسین کا بیمار دھوپ میں

آؤ مدد کو حیدر کرار دھوپ میں

کیسے چلے حسین کا۔۔۔


رستہ بڑا طویل ہے زخمی ہیں ایڑیاں

زنجیر اتنی گرم ہے جلتی ہے پنڈلیاں

جھلسا رہا ہے طوقِ گراں بار دھوپ میں

کیسے چلے حسین کا۔۔۔


چھڑکاؤ کرتے جاتے ہیں آنسوں حسین کے

پیروں کو کچھ سکون ملے نورِ عین کے

بے سایباں ہے قافلہ سالار دھوپ میں

کیسے چلے حسین کا۔۔۔


نہ محرموں کی بھیڑ ہے چہرہ نڈھال ہے

پھوپھیوں کی بے ردائی کا کتنا ملال ہے

آتا ہے غش مریض کو ہر بار دھوپ میں

کیسے چلے حسین کا۔۔۔


زخمی ہے سارا جسم غموں کی ستای کا

دل کانپ جاتا ہے سینے میں بھای کا

درے لعیں سکینہ کے مت مار دھوپ میں

کیسے چلے حسین کا۔۔۔


عابد کے پاؤں راہ میں چھالوں سے بھر گےء

جلتی زمیں نے ساتھ نہ چھوڑا جدھر گےء

ایسا ہوا نصیب گرفتار دھوپ میں

کیسے چلے حسین کا۔۔۔


کم کرلے تو ہی اپنی تمازت کو آفتاب

دینا پڑے گا حشر میں پیش خدا جواب

ہے ساتھ بنت احمد مختار دھوپ میں

کیسے چلے حسین کا۔۔۔


نیزے پہ سر حسین کا اس غم سے ہے اداس

کوئی نہیں ہے عابد مضطر کے آس پاس

اک غمزدہ پھپھی ہے مددگار دھوپ میں

کیسے چلے حسین کا۔۔۔


مشکل بڑی ہے عامر و اختر مریض پر

ہنستے ہیں راستوں میں ستمگر مریض پر

ہے اب تو سانس لینا بھی دشوار دھوپ میں

کیسے چلے حسین کا۔۔۔