Kanz e Aza

ہائے میرا بیمار

A noha. Lyrics in Urdu.

ہائے میرا بیمار امام


بعدِ قتلِ شاہِ انعام

ہائے یہ غربت کی وہ شام

غش میں پڑا ہے تشنہ کام

ہو جائے غم سے نہ تمام

ہائے میرا بیمار۔۔۔


دُرے ہیں تعزیرے ہیں

پائو ں میں زنجیریں ہیں

ہاتھ میں تقدیریں ہیں

چلنا ہے مشکل دو گام

ہائے میرا بیمار ۔۔۔


زخم لہو برساتا ہے

دل ہے کہ چھلکا جاتا ہے

دُرے کھاتا جاتا ہے

لمحہ لمحہ گام بہ گام

ہائے میرا بیمار ۔۔۔


بُغض و حسد سے کینوں سے

لو دیتے ہوئے سینوں سے

کلمہ گو بے دینوں سے

چلتا ہوا بازارِ شام

ہائے میرا بیمار ۔۔۔


مائوں بہنوں کے چہرے

بالوں کے پیچھے ہیں چھُپے

ہاتھ بندھے ہیں سر ہیں کُھلے

سامنے ہے ایک مجمعِ عام

ہائے میرا بیمار ۔۔۔


مجمع سارا ہستا ہے

دل کا زہر اُگلتا ہے

خون کے آنسُو روتا ہے

سر کو جُھکائے تشنہ کام

ہائے میرا بیمار ۔۔۔


کلمہ گویوں کا مجمع

اور پیعمبر کا کُنبہ

ہے بشر ننگے ہے کھڑا

آج سرے دربارِ شام

ہائے میرابیمار ۔۔۔


سیسہ دل پہ لگتا ہے

ایک رسن میںبستا ہے

شمر ستمگر ہستا ہے

لے لے کر ایک ایک کا نام

ہائے میرا بیمار ۔۔۔


اُمِ رباب یہ لیلٰی ہے

یہ کلثوم یہ کبرٰی ہے

یہ معصوم سکینہ ہے

اور ہے زینب اس کا نام

ہائے میرا بیمار ۔۔۔