Kanz e Aza

نہ جی پاے گی

A noha written by Akhtar Sirsvi. Lyrics in Urdu.

نہ جی پاے گی فضہ

زینب نہ تجھے چھوڑ کے جی پاے گی فضہ

رو رو کے تیری قبر پہ مر جائے گی فضہ

زینب نہ تجھے۔۔۔


بی بی تجھے میں نے کبھی تنہا نہیں چھوڑا

حد یہ ہے مصایب میں بھی رشتہ نہیں توڑا

نوحہ یہی تربت پہ پڑی جاے گی فضہ

زینب نہ تجھے۔۔۔


دشوار ہے پردیس میں اس غم کا اٹھانا

مت عالم غربت میں مجھے چھوڑ کے جانا

کیا جاکے وطن والوں کو بتلاے گی فضہ

زینب نہ تجھے۔۔۔


زخموں سے ٹپکتا ہے ابھی خون بدن پہ

کالا ہے ابھی نیل بھی شانوں میں رسن کے

کس طرح کفن لاش کو پہناے گی فضہ

زینب نہ تجھے۔۔۔


نہ دل کو سکوں ہے نہ تسلی ہے زرا سی

دنیا سے سدھاری ہے محمد کی نواسی

سر پیٹ کے ت تربت پہ یہ چلاے گی فضہ

زینب نہ تجھے۔۔۔


پردیس میں یہ کس کی نظر کھا گئی بی بی

میں زندہ رہی تم کو اجل آ گیء بی بی

یہ دور جدائی کا نہ سہہ پاے گی فضہ

زینب نہ تجھے۔۔۔


پھر قبر سے آواز یہ آی کیء باری

اس زور سے تربت پہ نہ کر گریہ و زاری

اماں میری تربت میں تڑپ جاے گی فضہ

زینب نہ تجھے۔۔۔


ان زخموں کا اختر کبھی مرحم نہ ملے گا

کعبے کی زمین اور کبھی عرش ہلے گا

جب جب بھی مصایب تیرے دہراے گی فضہ

زینب نہ تجھے۔۔۔