کیسے قیدی ہے قید خانے میں
ہند خود دیکھ کر پریشان ہے
اشک آنکھوں میں لب پہ قرآن ہے
کیسے قیدی ہے قید خانے میں
ملکۂ شام محو حیرت ہے
خاک پر نور کی جماعت ہے
بے ردائی سے دل پشیمان ہے
کیسے قیدی ہے۔۔۔
وقت روتا ہے غم نصیبوں پر
جانے گزری ہے کیا غریبوں پر
لمحہ لمحہ اذیتیں جا ہے
کیسے قیدی ہے۔۔۔
زخم اشکوں سے دھو رہے ہیں سبھی
کربلا کہہ کے رو رہے ہیں سبھی
بس تصور میں ایک بیاباں ہے
کیسے قیدی ہے۔۔۔
ان پہ غم کا پہاڑ ٹوٹا ہے
وقت نے ہاے کیسے لوٹا ہے
چادریں ہے نہ کوئی ساماں ہے
کیسے قیدی ہے۔۔۔
سبکی آنکھوں سے خون ہے جاری
محو گریہ ہے بی بیاں ساری
کیا ہوا سب کی گود ویراں ہے
کیسے قیدی ہے۔۔۔
کیا نہیں کوئی غم کے ماروں کا
حال مت پُوچھو بے سہاروں کا
چاک بچوں کا بھی گریباں ہے
کیسے قیدی ہے۔۔۔
ایسے غم کی ردا ہے اوڑھے ہوے
سب ہے جینے کی آس چھوڑے ہوے
کوئی خواہش نہ کوئی ارماں ہے
کیسے قیدی ہے۔۔۔
کیفیت ہے عجیب آہوں میں
سبکی بھیگی ہوی نگاہوں میں
اک اجڑا ہوا گلستاں ہے
کیسے قیدی ہے۔۔۔
دیکھ کر بیکسی کا یہ منظر
ہند روتی ہے عامر و اختر
سارا زندان مرثیہ خواں ہے
کیسے قیدی ہے۔۔۔