واحجابہ واحجابہ
ہاے عباس کی بہنوں نے نہ پایء چادر
شام تک نیزے پہ دیتی تھی دہائی چادر
جسکے بابا نے اڑھایء تھی ردا کعبے کو
اسکی بیٹی کو کسی نے نہ اڑھایء چادر
---ہاے عباس کی
بس یہی کہتی تھی عباس کے سر سے زینب
میرے بھائی میرے بھائی میرے بھائی چادر
---ہاے عباس کی
شرم سے چھپ گیء سجاد کے پیچھے زینب
ہند زنداں میں جو اوڑھے ہوئے آیء چادر
---ہاے عباس کی
پاؤں خط دیتے رہے دور تلک بچی کے
شمر نے ایسے سکینہ سے چھڑای چادر
---ہاے عباس کی
گر پڑی خاک پہ عباس کی ماں صدمے سے
اپنے بازو سے جو زینب نے ہٹای چادر
---ہاے عباس کی
ہاے روتے ہوئے زینب نے کیا شکر خدا
سر پہ صغرا کے نظر جس گھڑی آی چادر
---ہاے عباس کی
زندگی میں نہ اڑھا پاے مگر عابد نے
قبر پر بالی سکینہ کی اڑھایء چادر
---ہاے عباس کی
میر سجاد جو لوٹا ہوا اسباب ملا
پہلے سجاد نے آنکھوں سے لگایء چادر
---ہاے عباس کی