ماتم غمِ شبیر میں علان وفا ہے
یہ مٹ نہیں سکتا ہے یہ زہرا کی دعا ہے
زہرا کے گلستاں کو لوٹا گیا بن میں
پامال ہوا قاسم نوشاہ بھی رن میں
اور خیمہء شبیر میں کہرام بپا ہے
ماتم غمِ شبیر میں۔۔۔
زینب نے کہا پیٹ کے سر ہاے رے غربت
اب کون کرے گا میری چادر کی حفاظت
دریا پہ علمدار جری قتل ہوا ہے
ماتم غمِ شبیر میں۔۔۔
فرماتی تھی رو کر یہی بس زینبِ ناشاد
کس طرح بندھاوں میں قدم میں سید سجاد
ہر سمت تماشائی ہے سر میرا کھلا ہے
ماتم غمِ شبیر میں۔۔۔
قسمت سے ملا جو ہمیں شبیر کا ہے غم
یہ جیتے جی ہوگا نہ کبھی زندگی میں کم
ہر لمحہ ہمیں فاطمہ زہرا کی دعا ہے
ماتم غمِ شبیر میں۔۔۔
کن آنکھوں سے ششماہ کو دیکھے گی وہ مادر
مر جاۓ نہ صدمے سے کہیں بانوے مضطر
ننھا سا گلا ظلم کی ناؤک سے چھدا ہے
ماتم غمِ شبیر میں۔۔۔
جکڑا ہوا زنجیروں میں ہے عابد مضطر
کس طرح سے دفناے بھلا لاشہء خواہر
اک بھای پہ زنداں میں عجب وقت پڑا ہے
ماتم غمِ شبیر میں۔۔۔
جو رن میں لٹی ہے اسی جاگیر کا ماتم
کرتے رہو ہر حال میں شبیر کا ماتم
مجلس یہ نجف حضرتِ زینب کی عطا ہے
ماتم غمِ شبیر میں۔۔۔