ہر دم تھا سکینہ کا نوحہ
عمو نے اکیلا چھوڑ دیا
چھٹتے ہی مدینہ ظلم ہوا
عمو نے اکیلا چھوڑ دیا
بچپن سے ابھی تک ساتھ رہے
دریا سے نہیں لیکن پلٹے
جینے کا نہیں اب کوئی مزہ
عمو نے اکیلا چھوڑ دیا
ہر دم تھا۔۔۔
اب کون پلاے گا پانی
ہے کون جو لاے گا پانی
زینب سے مسلسل تھا شکوہ
عمو نے اکیلا چھوڑ دیا
ہر دم تھا۔۔۔
ہم پیاس جو اپنی سہہ جاتے
کچھ اور وہ زندہ رہ جاتے
پانی کا تقاضہ ایسا کیا
عمو نے اکیلا چھوڑ دیا
ہر دم تھا۔۔۔
جب گود میں زینب کی بیٹھی
سجاد کے جب سینے سے لگی
اک سانس میں سو سو بار کہا
عمو نے اکیلا چھوڑ دیا
ہر دم تھا۔۔۔
ہاتھوں کی لکیریں مٹنی لگی
اب اچھے میرے حالات نہیں
قسمت نے دیا ایسا تحفہ
عمو نے اکیلا چھوڑ دیا
ہر دم تھا۔۔۔
شبیر کے گھر بھر کی پیاری
زندان ستم میں جب پہنچی
جب درد اٹھا منہ سے نکلا
عمو نے اکیلا چھوڑ دیا
ہر دم تھا۔۔۔
زندان مصیبت میں عشرت
بگڑی جو سکینہ کی حالت
یہ کہتے ہوے دم توڑ دیا
عمو نے اکیلا چھوڑ دیا
ہر دم تھا۔۔۔