Kanz e Aza

شور ماتم ہے

A noha written by Shamsi. Lyrics in Urdu.

شور ماتم ہے شہیدوں کے عزاداروں میں

شاہ مظلوم نے سجدے کیےء تلواروں میں


جن کے گھر سے ہوا اسلام میں پردہ قائم

انکو سر ننگے پھرایا گیا بازاروں میں

شور ماتم ہے۔۔۔


دیکھ لو دیکھ لو اصغر کو زمانے والوں

پھر ہنسے گا نہ کوئی تیروں کی بوچھاروں میں

شور ماتم ہے۔۔۔


قید خانے اسے سینے سے لگاے رکھنا

مر گیء ہاے سکینہ تیرے دیواروں میں

شور ماتم ہے۔۔۔


کون آیا ہے یہ ماں بہنوں کو لیکر قیدی

ایک فریاد ہے زنجیروں کی جھنکاروں میں

شور ماتم ہے۔۔۔


دل کی تطہیر سے شاید ہے زبان عریاں

ہاے وہ پردہ نشیں شام کے بازاروں میں

شور ماتم ہے۔۔۔


حق و باطل کا ابھی فیصلہ ہوجائے گا

آکے ماتم کرو زنجیروں کا انگاروں میں

شور ماتم ہے۔۔۔


نظر آتش ہوے سجاد کے خیمے شمسی

گھر محمد کا غضب آگ کے انگاروں میں

شور ماتم ہے۔۔۔