اے شیر نیستان حیدر
اے سقی باب الحوایج
با وفا عباس
السلام اے با وفا باب الحوایج السلام
بیکسوں کا آسرا باب الحوایج السلام
خیمہء آل محمد کل اماموں کا سلام
اے دعاے سیدہباب الحوایج السلام
وہ روز کہ جس کا وعدہ ہے
وہ روز یقیناً آے گا
انسان کا مقدر بدلے گا
جب نورِ امامت چھاے گا
گونجے گی صداے جل الحق
اور مہدیء دوراں آے گا
اس روز سے سارے عالم میں
بس ایک علم لہراے گا
غازی کا علم ایک سایہ ہے
جو کل بھی تھا جو آج بھی ہے
اور اس کا کرم کل بھی ہو گا
عباس عباس عباس عباس
سورجوں میں چاند بند کر اس طرح زندہ رہا
چادر زہرا کے ساے میں صدا پلٹا رہا
یہ علی ابنِ طالب کا سرمایہ رہا
زینب و کلثوم کی بھی آنکھ کا تارہ رہا
سلام عباس یا مولا۔۔۔
حرمتِ دین نبی زہرا کے گھر کی آبرو
دل ہے یہ ام البنین کا اور حیدر کا لہو
سیرتِ شبیر و شبر کا سراپا ہو بہو
پنجتن کے درمیاں کس کا شرف ایسا
سلام عباس یا مولا۔۔۔
یہ وہ گھر ہے جس طرف دیکھا ہمیں مولا ملا
ہر طرف مولا ہی مولا ابتداء تا انتہا
گرد ملاؤں کے یہ غازی ہے مولاے وفا
اے خدا مولا نبی مولا علی مولا
سلام عباس یا مولا۔۔۔
ہے علی کی بادشاہی آسماں ہو یا زمیں
ہے علی اس میں الٰہی مصطفیٰ کا جانشیں
دوسرا حیدر نہیں ہے دوسرا غازی نہیں
یا علی کہتا زباں کے ساتھ دل بولا
سلام عباس یا مولا۔۔۔
بد رہا ہے جانب دریا علم عباس کا
کون روکے گا بھلا بڑھتا قدم عباس کا
ہاں مگر شبیر کو سہنا ہے غم عباس کا
حکم شبیری سے اپنے غیض کو روکا
سلام عباس یا مولا۔۔۔
الاماں وہ مشک کا چھدنا تڑپنا شیر کا
یا سکینہ الوداع کہہ کر وہ گرنا شیر کا
دیکھتی ہی رہ گیء رستہ سکینہ شیر کا
مر کے بھی سینے سے لپٹاے تھا مشکیزہ
سلام عباس یا مولا۔۔۔
وہ کرم لللہ بر حال غریباں یا سفیر
آپ سے ہی لو لگاے ہیں یہ سارے ماتمی
سرور و ریحان کی قایم رہے یہ نوکری
اے سقی باب الحوایج فضل کے بابا
سلام عباس یا مولا۔۔۔