Kanz e Aza

سکینہ قید ہو کر

A noha written by Rehaan Azmi. Lyrics in Urdu.

سکینہ قید ہو کر شام کے زنداں میں جب آی

وہ بچی اس جب اندھیرے گھر کی تاریکی سے گھبرای


زمیں تو فرش تھی سایہ فغاں تھا چرخ نینای

مقدر نے مصیبت کی یہ پہلی رات دکھلای

سکینہ قید ہو کر۔۔۔


پھپھی کے پاس رہتی تھی نہ ماں پاس سوتی تھی

برہنہ سر کھڑی زنداں کے دروازے پہ روتی تھی

سکینہ قید ہو کر۔۔۔


ادھر سے جو گزرتا تھا اسے کہتی تھی سنتا جا

میں بیکس قید میں بیٹھی ہوں کہ پیغام ہے میرا

سکینہ قید ہو کر۔۔۔


اگر بابا ملے تجھکو تو تو کہنا قسم کھا کھا

سکینہ پر مصیبت ہے خبر لو آی شہ والا

سکینہ قید ہو کر۔۔۔


اگر تجھ سے کہے خیموں میں سوتا چھوڑ آیا ہوں

تو تو کہنا در زنداں پہ روتا چھوڑ آیا ہوں

سکینہ قید ہو کر۔۔۔