شام چلی میں شام چلی
پردیس میں گھر لٹوا کے
پر تیرا دین بچا کے
میں شام چلی نانا
شام چلی میں شام چلی
بے گور و کفن بھای ہے میرا
اسباب لٹا ہے گھر بھی جلا
سو تیر غموں کا کھا کے
آنکھوں سے خون بہا کے
میں شام چلی نانا
شام چلی۔۔۔
بھای کا گلا کٹتے دیکھا
قاسم کا بدن پامال ہوا
اکبر کا درد اٹھا کے
ہاتھوں میں رسن بندھوا کے
میں شام چلی نانا
شام چلی۔۔۔
غازی تیرے علم کی حفاظت کروں گی میں
دنیا تیرے علم کو گھروں پر لگاے گی
میں آج شام لے کے چلی ہوں تیرا علم
اک قوم ساری عمر یہ پرچم اٹھائے گی
غازی کی بعد میں غازی ہوں
میں ناد علی دہراتی ہوں
خطبوں کی تیغ چلا کے
غازی کا علم لہرا کے
میں شام چلی نانا
شام چلی۔۔۔
رسی میں سکینہ کا ہے گلا
سجاد پہن کر طوق چلا
لو شمر کے درے کھا کے
میں صبر حسین دکھا کے
میں شام چلی نانا
شام چلی۔۔۔
آنسوں تمہاری لاشوں پہ میں نہ بہا سکی
دو گھونٹ بھی نہ تم کو میں پانی پلا سکی
ظالم نے میرے ہاتھوں کو باندھا ستم کے ساتھ
جس کے سبب گلے بھی نہ تم کو لگا سکی
دو لال فدا بھای پہ کیےء
میں روی نہیں دونوں کے لئے
آنکھوں میں اشک چھپا کے
بھای کا درد بسا کے
میں شام چلی نانا
شام چلی۔۔۔
ریحان نبی زادی نے کہا
اے کربوبلا اے کربوبلا
نانا سے کہونگی جا کے
میں آ گیء دین بچا کے
میں شام چلی نانا
شام چلی۔۔۔