Kanz e Aza

زینب نے کہا لٹ گئی

A noha written by Muhammad Zaki. Lyrics in Urdu.

زینب نے کہا لٹ گئی پردیس میں آکر

اے ثانی کوثر

گھر جل گیا اور چھن گئی سر سے میرے چادر

اے ثانی کوثر


دل تھامے ہوئے میں در خیمہ پہ کھڑی تھی

اور دیکھ رہی تھی

تھا حلق پہ سرور کے رواں شمر کا خنجر

اے ثانی کوثر


غازی کا علم خون میں ڈوبا ہوا آیا

فریاد خدایا

دریا پہ کٹے بازوئے عباس دلاور

اے ثانی کوثر


اٹھارہ برس پالا بڑے چاہوں سے جس کو

میں کھو چکی اس کو

ارماں میرے رہ گئے سب خاک میں مل کر

اے ثانی کوثر


ظلم بھی ڈھایا گیا مجھ سوگ نشین پر

مجبور و حزین پر

اک تیر سے چھیدا گیا حلق علی اصغر

اے ثانی کوثر


اعدا نے سکینہ پہ زکی ایسی جفا کی

بچی نے قضائ کی

بے غسل و کفن دفن ہوئی دختر سرور

اے ثانی کوثر