Kanz e Aza

زمانے آینگے

A noha written by Mir Takallum. Lyrics in Urdu.

بیان کیسے ہو کوفے کا منظر

یہ کہتے ہونگے جب بیٹی سے حیدر


ہمارے بعد ایسے بھی زمانے آینگے زینب

اسی کوفے میں پتھر تم کو مارے جاینگے زینب


گلے انکو لگا کر پیار کرنا ماں کی جانب سے

ہمیں دفنا کے جب حسنین واپس آیینگے زینب

ہمارے بعد ایسے بھی۔۔۔


تمہاری ماں کو بھی دربار میں لوگوں نے بلوایا

تمہیں بھی بے ردا دربار میں بلواینگے زینب

ہمارے بعد ایسے بھی۔۔۔


یہ کوفہ ہے یہاں کے لوگوں کی نظریں بدلتی ہے

ابھی جو شیر لاے ہیں وہ پتھر لاینگے زینب

ہمارے بعد ایسے بھی۔۔۔


علی نے گھر میں یہ پیغام بھجوایا ہے مسجد سے

نہ تم گھر سے نکلنا ورنہ ہم مر جاۓنگے زینب

ہمارے بعد ایسے بھی۔۔۔


ستم ہو گا کہ قبریں بھی نہ ہونگی پاس قبروں کے

مدینہ کربلا کوفہ میں ہم‌ بات جایینگے زینب

ہمارے بعد ایسے بھی۔۔۔


طمانچے قتل محسن اور وہ دربار کے پیشی

یہ سارے دکھ ہم اپنی قبر میں لے جاینگے زینب

ہمارے بعد ایسے بھی۔۔۔


کہا ہے ہم نے کیوں حسنین کے ہوتے تمہیں زینب

یہ راز ہم حشر کے میداں میں بتلاینگے زینب

ہمارے بعد ایسے بھی۔۔۔


نہ گھبرانا ہمیں آواز دینا ساتویں در پر

تمہارے ساتھ میں دربار ہم بھی جاینگے زینب

ہمارے بعد ایسے بھی۔۔۔


تکلم کہہ کے یہ بیٹی سے رخصت ہو گےء مولا

ہم اب شام غریباں تم سے ملنے آیینگے زینب

ہمارے بعد ایسے بھی۔۔۔