روکر سکینہ شام کے زنداں میں مر گئی
بانو کے دل پہ گویا قیامت گزر گئی
آل نبی پہ ٹوٹی قیامت یہ شام میں
عبّاس کی چہیتی سکینہ گزر گئی
---روکر سکینہ شام کے
شمر لعین نے چھینے تھے گوہر کچھ اس طرح
نننھی قمیض خون میں سکینہ کی بھر گئی
---روکر سکینہ شام کے
زینب تڑپ کے رہ گئی پوچھا سکینہ نے
سر سے پھوپی تمہارے ردا کیوں اتر گئی
---روکر سکینہ شام کے
نیزہ رکا پکارا سر شاہ کربلا
زینب کرو تلاش سکینہ کدھر گئی
---روکر سکینہ شام کے
زندان میں جب سکینہ نے پایا سر حسین
منہ پر پدر کے منہ کو رکھا اور مر گئی
---روکر سکینہ شام کے
اب تو یزید سوے گا راتوں کو چین سے
روتی تھی روز و شب جو وہ بچی گزر گئی
---روکر سکینہ شام کے
کرب و بلا سے شام کے دربار تک زکی
صبر و رضا کے ساتھ سکینہ گزر گئی
---روکر سکینہ شام کے