Kanz e Aza

خوابِ ابراہیم

A noha written by Irfan. Lyrics in Urdu.

خوابِ ابراہیم کی تعبیر دی شبیر نے

ابتدا بھای نے کے اور انتہا ہمشیر نے


آنکھوں سے پٹی ہٹا کر دیکھ لیجیےء یا خلیل

سینۂ اکبر سے برچھی کھینچ لی شبیر نے

ابتدا بھای نے کی اور انتہا ہمشیر نے

خوابِ ابراہیم کی۔۔۔


کس طرح بھولے گی مادر ہاے وہ اٹھارہ سال

حسرتیں پوری نہ کرنے دی جسے تقدیر نے

ابتدا بھای نے کی اور انتہا ہمشیر نے

خوابِ ابراہیم کی۔۔۔


ہاے وہ شام غریباں بعد قتل شاہ دیں

رات بھر پہرے دیےء تھے زینب دلگیر نے

ابتدا بھای نے کی اور انتہا ہمشیر نے

خوابِ ابراہیم کی۔۔۔


دین کو عرفان زندہ اس طرح شہ نے کیا

گھر لٹایا سر کٹایا ابنِ خیبر گیر نے

ابتدا بھای نے کی اور انتہا ہمشیر نے

خوابِ ابراہیم کی۔۔۔