خون میں ڈوبا جلتی زمیں پر
لاشہء سرور پڑا ہوا ہے
ڈوبتا سورج چرخ بریں پر
جام لہو کا بنا ہوا ہے
فرق شہ دیں کٹ گیا رن میں
کیسا ہوا اندھیر یہ بن میں
مہر امامت آیا گہن میں
حشر کہاں اب رکا ہوا ہے
خون میں ڈوبا۔۔۔
زینب مضطر کا تھا یہ نوحہ
کیسا یہ دن قسمت نے دکھایا
آہ جو کل تک بھرا ہوا تھا
آج وہی گھر لٹا ہوا ہے
خون میں ڈوبا۔۔۔
روے نہ کیوں کر بالی سکینہ
کھاے طمانچے چھن گےء گوہر
سوجھے ہوئے رخساروں پہ اس کے
خون ابھی تک جمع ہوا ہے
خون میں ڈوبا۔۔۔
کوی نہیں یہ شمر سے کہتا
بالی سکینہ کو نہ دے ایذاء
اٹھ گیا سر سے باپ کا سایہ
اس کا بہت دل دکھا ہوا ہے
خون میں ڈوبا۔۔۔
ڈھل گیا سورج شمع جلی
ننھا میرا اصغر کہاں گیا رے
بانو پکاری کوک جلی
ننھا میرا اصغر کہاں گیا رے
رات اندھیری سنسان بن
ڈھونڈوں کہاں تجھے اے گلبدن
رو رو پکارے ماں دل جلی
ننھا میرا اصغر کہاں گیا رے
رن کو گیا تھا جو شش ماہ
تیر گلے پر اس نے بھی کھایا
ایک دکھیاری ماں کا کلیجہ
ناوک سے غم سے چھدا ہوا ہے
خون میں ڈوبا۔۔۔
رحم کسی کو اس پر نہ آیا
چھین کے بستر لے گےء اعدا
ہاے میرا بھتیجا
غش میں زمیں پر پڑا ہوا ہے
خون میں ڈوبا۔۔۔
یزیدیت کو جڑ سے اکھاڑا
دین نبی کو اس نے بچایا
تا قیامت سلطان شہیداں
ذبح ہو کر بھی فتح ہوا ہے
خون میں ڈوبا۔۔۔