دیتی رہی بچوں کو سکینہ یہ دلاسے
پانی کا میں کہہ آی ہوں عباس چچا سے
مشکیزہ رکھا میں نے جو شانے پہ چچا کے
رونے لگے بابا انہیں سینے سے لگا کے
روتی تھی پھپھی ڈھانپ کے منہ اپنا ردا سے
دیتی رہی بچوں کو۔۔۔
تپتے تھے چچا جس گھڑی میں نے یہ کہا تھا
زندہ نہیں رہ پاے گا چھ ماہ کا بچہ
مر جاے نہ اصغر کہیں سہہ روز کے پیاسے
دیتی رہی بچوں کو۔۔۔
ہاتھوں سے کسی کوزوں کو گرنے نہیں دینا
اے پیاس کے مارو ابھی کچھ حوصلہ رکھنا
کچھ دیر میں بھر جائیں گے پانی سے یہ کاسے
دیتی رہی بچوں کو۔۔۔
ہو جائے گا دریا پہ ابھی قبضہ ہمارا
ساحل پہ انہیں کوی بھی آواز نہ دینا
بھٹکے نہ دھیان ان کا کہیں رن میں صدا سے
دیتی رہی بچوں کو۔۔۔
مشکیزے کی کرتے ہیں یوں ہاتھوں سے حفاظت
جیسے ہو کوی فاطمہ زہرا کی امانت
امید تھی مجھکو یہی دادی کی دعا سے
دیتی رہی بچوں کو۔۔۔
ہاے میرے بابا کا برادر ہوا زخمی
وہ مشک چھدی بہہ گیا میدان میں پانی
بچ جائے چچا سب یہ دعا مانگو خدا سے
دیتی رہی بچوں کو۔۔۔
اکبر یہ فغاں کرتی تھی رو رو کے سکینہ
دریا سے پلٹ کر نہیں آیا میرا سقہ
نیند آ نہ گیء ہو کہیں ساحل کی ہوا سے
دیتی رہی بچوں کو۔۔۔