Kanz e Aza

حسین ساری یہ

A noha written by Sardar. Lyrics in Urdu.

حسین ساری یہ کاینات تیرے دم سے ہے

یہ دل آباد حشر تک بھی تیرے غم سے ہے


کہا تھا کس نے یہ مولا تیری شرافت پہ

کہ ہم حسین سے ہے اور حسین ہم سے ہے

حسین ساری یہ۔۔۔


کٹا کے تو نے جو سر دین کو کیا زندہ

ہر ایک آنکھ اشک بار تیرے غم سے ہے

حسین ساری یہ۔۔۔


افق پہ آج جو سرخی ہے خونِ نہ حق کی

زمیں اداس ابھی تک بھی تیرے غم سے ہے

حسین ساری یہ۔۔۔


نماز عشق ادا کی جو تو نے تیروں میں

نماز آج بھی قیام تیرے علم سے ہے

حسین ساری یہ۔۔۔


تیرے ناموس جو دربار میں تھے بے پردہ

حیران عالم اسلام اس شرم سے ہے

حسین ساری یہ۔۔۔


کریں گے سینہ زنی جب تلک ہے یہ دنیا

ہمارا دین ایمان آپ کے ہی غم سے ہے

حسین ساری یہ۔۔۔


دیا تھا پرچمِ اسلام پر جو خوں تیرا

مشف فضاؤں میں اب تک تیرے کرم سے ہے

حسین ساری یہ۔۔۔


جگہ بھی دیں گے یہ سوے ہوے نصیبوں کو

در بتول پہ سردار آنکھ نم سے ہے

حسین ساری یہ۔۔۔