جل چکے خیمے یتیموں کے اندھیرا ریہہ گیا
رات روتی ریہہ گئ روتا سویرا ریہہ گیا
جو باراتی بچ گئے وہ قید ہو کے چل دئیے
سارے دشتِ نینوا میں ایک دلہا ریہہ گیا
جل چکے خیمے۔۔۔
یادگاریں ریہہ گئیں دو مادرِ اصغرع کے پاس
ایک کُرتا خوں بھرا اور ایک جھولا ریہہ گیا
جل چکے خیمے۔۔۔
امِّ لیلیٰ رو کے بولی شاہِ دیں جلدی چلو
نوک پے برچھی کی اکبر ع کا کلیجہ ریہہ گیا
جل چکے خیمے۔۔۔
سہرائے اکبر کی لڑیاں خون میں تر ہو گئیں
ہائے صغرا کا ہر اِک ارماں ادھورا ریہہ گیا
جل چکے خیمے۔۔۔
سب ہی لاشوں کو اُٹھا کر چل دئیے کوفے کے لوگ
تپتی ریتی پر محمد کا نواسہ ریہہ گیا
جل چکے خیمے۔۔۔
پھول زہرا کے چمن سے سب ہی توڑے جا چُکے
جلتے خیموں میں بس اِک بیمار تنہا ریہہ گیا
جل چکے خیمے۔۔۔
سَر کھلے زینب چلین خیموں سے یہ کیہہ کر رضا ؔ
خنجروں کی بھیڑ میں بھائ اکیلا ریہہ گیا
جل چکے خیمے۔۔۔