دن ڈھلا تو رلانے کو شام آگیء
ظلم زینب پہ ڈھانے کو شام آگیء
سب کو بچھڑے ہوئے یاد آنے لگے
پھر دکھے دل دکھانے کو شام آگیء
---دن ڈھلا تو رلانے
سونی گود اجڑی مانگ اور عطش کی صدا
سب کا صبر آزمانے کو شام آگیء
---دن ڈھلا تو رلانے
کون روکے نہ اکبر نہ عباس ہے
شہ کے خیمے جلانے کو شام آگیء
---دن ڈھلا تو رلانے
آرہے ہیں سکینہ کی جانب عدو
کیا طمانچے لگانے کی شام آگیء
---دن ڈھلا تو رلانے
کوی آیا نہ لاشوں پہ رونے کو جب
قد ہی آنسوں بہانے کو شام آگیء
---دن ڈھلا تو رلانے
سامنے ہے نظیر ایک جلتا مکاں
کیا بتاؤں زمانے کو شام آگیء
---دن ڈھلا تو رلانے