Kanz e Aza

جس ظلم سے شبیر

A noha written by Salik Lakhnavi. Lyrics in Urdu.

جس ظلم سے شبیر کے خیموں میں لگی آگ

ایسی تو کسی دور میں دیکھی نہ سنی آگ

جس ظلم سے شبیر کے۔۔۔


انگاروں پہ ماتم تیرا ہم کرتے ہیں شبیر

یہ بھی تیرا ایجاز ہے جو پھول بنی آگ

جس ظلم سے شبیر کے۔۔۔


سر دے تو دیا تونے شہ شاہ شریعت

جو تو نے لگائی تھی وہ روکے نہ رکی آگ

جس ظلم سے شبیر کے۔۔۔


عباس کی تلوار ہے تصویر قیامت

وہ کانپ کے بجلی گری وہ دیکھو لگی آگ

جس ظلم سے شبیر کے۔۔۔


عباس کی تلوار سے برسا لہو اتنا

دریا سے دھواں اٹھا ترای میں لگی آگ

جس ظلم سے شبیر کے۔۔۔


اے دوش محمد کے مکیں پابہء ایماں

سجدوں سے تیرے سینۂ باطل میں لگی آگ

جس ظلم سے شبیر کے۔۔۔


دیتی ہی رہی شعلہ جہنم کی طرف سے

جو بغض علی میں یہی جلتی ہی رہی آگ

جس ظلم سے شبیر کے۔۔۔


بجلی کی طرح خون رواں ہوگیا دل میں

سالک غمِ شبیر کی یوں دوڑ گیء آگ

جس ظلم سے شبیر کے۔۔۔