Kanz e Aza

جب قید ہوئی شام

A noha written by Ashraf. Lyrics in Urdu.

جب قید ہوئی شام کے زنداں میں سکینہ

کہتی تھی یہ رو کر میرے بابا میرے بابا


لو جلد خبر آن کہ دم گُھٹتا ہے میرا

اس شام کے زنداں میں بلا کا ہے اندھیرا

مر جائے نہ اس عالمِ غُربت میں سکینہ

جب قید ہوئی ۔۔۔


یہ حال سکینہ کا ہوا ظلم و ستم سے

کانوں سے لہو بہتا ہے رُخسار ہیں نیلے

مر جائے نہ اس عالمِ غُربت میں سکینہ

جب قید ہوئی ۔۔۔


اس درجہ اندھیرا ہے کوئی شمع جلا دے

جا کر کوئی عباسِ دلاور کو بُلا دے

مر جائے نہ اس عالمِ غُربت میں سکینہ

جب قید ہوئی ۔۔۔


کیوں گھُرکیاں دیتے ہیں مجھے آن کے اعدا

کچھ دیر کو آ جائیے پیارے میرے بابا

مر جائے نہ اس عالمِ غُربت میں سکینہ

جب قید ہوئی ۔۔۔


اس درجہ ستم گروں نے بچی کو ستایا

اُس شام کے زندان میں دم گُھٹ گیا اُس کا

اب خاک پہ زندان میں سوتی ہے سکینہ

جب قید ہوئی ۔۔۔


یوں سیدِ سجاد کا دل کانپ رہا ہے

لاشہ جو سکینہ کا اندھیرے میں رکھا ہے

اب خاک پہ زندان میں سوتی ہے سکینہ

جب قید ہوئی ۔۔۔


میں کیسے کہوں غم سے جگر پھٹتا ہے میرا

کُرتا جو بدن پہ تھا وہ ہی اُس کا کفن تھا

اب خاک پہ زندان میں سوتی ہے سکینہ

جب قید ہوئی ۔۔۔


کچھ بھی نہ میسر تھا وہاں غُسل و کفن کو

کُرتے میں ہی دفنا دیا بھائی نے بہن کو

اب خاک پہ زندان میں سوتی ہے سکینہ

جب قید ہوئی ۔۔۔


جب اہلِ حرم ہیں لوٹ کے آ گئے اشرف

سجاد بصد آہ و فغاںکہتے تھے اشرف

اب شام کہ زندان میں تنہا ہے سکینہ

جب قید ہوئی ۔۔۔