بہن سکینہ معاف کرنا
رہائی بھی میں دلا نہ پایا
لحد پہ سجاد کا تھا نوحہ
یہ بھائی تجھ کو بچا نہ پایا
وہ دُر جو بابا نے تھے پہنائے
وہ شمر نے اس طرح سے چھینے
تجھے طمانچوں سے شمر کے
میں اے میری پیاری بچا نہ پایا
بہن سکینہ معاف۔۔۔
وہ بے بسی سے تیرا بلکنا
جب آگ دامن جلا رہی تھی
میں کتنا مجبور تھا سکینہ
وہ آگ تیری بجھا نہ پایا
بہن سکینہ معاف۔۔۔
تم اونٹ کی پشت سے بندھی تھی
بدن تھا زخمی لہو تھا جاری
تڑپ رہی تھی عطش سے جب تم
میں پیاس تیری بجھا نہ پایا
بہن سکینہ معاف۔۔۔
وہ یاس و حسرت سے تیرا کہنا
کہ قید میں ہے بہت اندھیرا
چراغ لادیں بس اِک خدارا
چراغ بھی میں جلا نہ پایا
بہن سکینہ معاف۔۔۔
میں حال بھیا کسے بتاؤں
نہیں ہیں عمو کہاں ہیں بابا
بلائیں بابا کو میرے بھیا
بہن میں انکو بُلا نہ پایا
بہن سکینہ معاف۔۔۔
لِٹالیں سینے پہ آج بھائی
کہ یاد بابا کی آرہی ہے
تھے اتنے لوہے کے تَن پہ زیور
بہن میں تجھ کو لِٹا نہ پایا
بہن سکینہ معاف۔۔۔
تو کتنی حسرت سے پوچھتی تھی
ملے گی کب قید سے رہائی
نہیں رہائی تیرا مقدر
بہن میں تجھ کو بتا نہ پایا
بہن سکینہ معاف۔۔۔
وہ طوق و زنجیر و ہتھکڑی میں
بنائی کیسے بہن کی تربت
شمیم لکھے وہ کیسے منظر
جو میرا مولا بھلا نہ پایا
بہن سکینہ معاف۔۔۔