Kanz e Aza

بہن نے رو کے

A noha written by Suroor Lakhnavi. Lyrics in Urdu.

بہن نے رو کے پکارا مجھے سہارا دو

میں بے دیار ہوں بھیا مجھے سہارا دو


میرا خیال کرو میں اسیر ہوتی ہوں

میں آج رہ گیء تنہا مجھے سہارا دو

بہن نے رو کے پکارا۔۔۔


تمہارے بعد بہت ظلم ڈھاے اعدا نے

میں تھک گیء ہوں زرا سا مجھے سہارا دو

بہن نے رو کے پکارا۔۔۔


نہ سر پہ باپ کا سایہ نہ ماں نہ بھای حسن

تم ہی ہو میرا سہارا مجھے سہارا دو

بہن نے رو کے پکارا۔۔۔


سمجھ میں کچھ نہیں آتا کہ کیا کروں آخر

تڑپ رہی ہے سکینہ مجھے سہارا دو

بہن نے رو کے پکارا۔۔۔


تمہیں قبول نہ تھے میری آنکھ میں آنسوں

بنی ہوں گرد سراپا مجھے سہارا دو

بہن نے رو کے پکارا۔۔۔


یتیم بچے ہیں بیویں ہے سر چھپاؤں کہاں

بچھا ہے آگ کا دریا مجھے سہارا دو

بہن نے رو کے پکارا۔۔۔


تمہارے خون میں مشکل کشائی شامل ہے

بہن کی بات ہے بھیا مجھے سہارا دو

بہن نے رو کے پکارا۔۔۔


یہ جانتے ہوئے مجبور ہوں اکیلی ہوں

ترس نہ کھاے گی دنیا مجھے سہارا دو

بہن نے رو کے پکارا۔۔۔


غموں کے بوجھ سے سانسیں بھی لڑکھڑانے لگی

سفر تمام ہے میرا مجھے سہارا دو

بہن نے رو کے پکارا۔۔۔


سرور لاشہء بے سر تڑپ گیا رن‌ میں

صدا جب آی کہ بھیا مجھے سہارا دو

بہن نے رو کے پکارا۔۔۔