ہے شام غریباں کا نوحہ
بیمار بہت تکلیف میں ہے
آرام سے ہے ظالم دنیا
بیمار بہت تکلیف میں ہے
کچھ دن سے غشی کا عالم تھا
جب آنکھ کھلی تو سناٹا
ڈوبی ہے لہو میں کربوبلا
بیمار بہت تکلیف۔۔۔
ہے چاروں طرف خیموں کا دھواں
اعدا تو مناتے ہیں خوشیاں
اب کون سنے زینب کی صدا
بیمار بہت تکلیف۔۔۔
ہر دل پہ بہتر صدمے ہے
فریاد پہ درے لگتے ہیں
ہے گنج شہیداں میں کنبہ
بیمار بہت تکلیف۔۔۔
یہ ظلم کی کیسی منزل ہے
دو گام بھی چلنا مشکل ہے
کانٹوں سے بھرا ہے ہر رستہ
بیمار بہت تکلیف۔۔۔
دشمن ہے یہ سب دنیا والے
وہ اپنی مصیبت کس سے کہے
وہ بھیڑ میں رہ کر بھی تنہا
بیمار بہت تکلیف۔۔۔
زخموں سے بھرا ہر پہلو ہے
چھالوں سے بہا کچھ اتنا لہو
زنجیر کے ہر حلق نے کہا
بیمار بہت تکلیف۔۔۔
ایک دل پہ بہتر داغ لیےء
آخر وہ جیےء تو کیسے جیےء
دنیا کو نہیں ہے اندازہ
بیمار بہت تکلیف۔۔۔
جینے کا نہیں کوئی ارماں
بلوے میں کھلے سر ہے پھوپھیاں
بے چین بہت ہے دل یہ میرا
بیمار بہت تکلیف۔۔۔
گر گر کے سنبھالنا ہے اس کو
ہر حال میں چلنا ہے اس کو
رک جائے تو پڑتا ہے درہ
بیمار بہت تکلیف۔۔۔
نیزے پہ چڑھا ہے باپ کا سر
اور اہل حرم ہے بے چادر
قسمت نے دکھایا ہے کیا کیا
بیمار بہت تکلیف۔۔۔
زنداں میں بہن کو موت آئی
دے غسل و کفن کیسے بھای
رکھا ہے سکینہ کا لاشہ
بیمار بہت تکلیف۔۔۔
کب اس کو ملے گی آزادی
زنجیر ہے اس کی فریادی
کب چھوٹ کے گھر جانا ہوگا
بیمار بہت تکلیف۔۔۔
کب طوق کھلے گا گردن سے
کا خون رکے گا گردن سے
ہے سرخ لہو سے اس کی عبا
بیمار بہت تکلیف۔۔۔
یہ لکھنا سرور آسان نہیں
لگتا ہے بدن میں جان نہیں
تحریر کروں کیسے میں بھلا
بیمار بہت تکلیف۔۔۔