Kanz e Aza

تم بن کئ راتوں سے

A noha written by Hasnain Akbar (2025). Lyrics in Urdu.

طشت میں شاہ کا سر قید میں جب لایا گیا

روکے چلای سکینہ در زنداں کھلا

نبض سے ہاتھ ہٹاؤ زرا اماں دیکھو

میں نہ کہتی تھی کہ آے ہیں پدر لینے کو

گود میں باپ کا سر لے کے سکینہ بولی

بابا اک بار بھی تم نے نہ خبر لی میری


تم بن کئ راتوں سے میں سوئی نہیں بابا

کیا یاد سکینہ س تمھیں آئی نہیں بابا


یاد آتا ہے وہ آپ کا سینے پہ سلانا

منہ چومنا اور گود میں شفقت سے بٹھانا

ننھے سے مرے ہاتھوں کو آنکھوں سے لگانا

اب پوچھنے والا مرا کوئی نہیں بابا

تم بن کئ راتوں سے۔۔۔


فرمایا تھا یہ آپ نے مٹی پہ سلا کر

سو جانا جہاں تجھ کو سلائے تری مادر

یہ دیکھیے بیٹھی ہوں میں زنداں کی زمیں پر

میں آج بھی اس بات کو بھولی نہیں بابا

تم بن کئ راتوں سے۔۔۔


دیتا تھا سزا شمر لع یوں بالوں سے پکڑ کر

دوڑائے چلا جاتا تھا رہوار ستمگر

مجبور تھی دوڑوں یوں ہی گھوڑوں کے برابر

حالت وہ مری آپ نے دیکھی نہیں بابا

تم بن کئ راتوں سے۔۔۔


میں کیسے کہوں کیسی تھی اس وقت غریبی

ملنے کو ہمیں آئی تھی جب ہند کی بیٹی

پہنے ہوئے کانوں میں وہ میرے ہی گہر تھی

رملا سے مگر کچھ بھی میں بولی نہیں بابا

تم بن کئ راتوں سے۔۔۔


اک موڑ پہ ظالم نے ستایا مجھے ایسے

لے آیا مجھے وہ سرِ عباس ع کے آگے

اور سامنے ان کے مجھے مارے تھے طمانچے

سب سہ گئی چپ چاپ میں روئی نہیں بابا

تم بن کئ راتوں سے۔۔۔


پوتی ہوں میں زہرا س کی فقط اتنا کہا تھا

وہ سنگ گرے مجھے پہ لہو بہنے لگا تھا

چہرہ مرا ماں سے بھی نہ پہچانا گیا تھا

اب نام بھی میں اپنا بتاتی نہیں بابا

تم بن کئ راتوں سے۔۔۔


اکبر کہا بی بی س نے کمر خم ہوئی میری

دادی س کی طرح چھائی ہے بالوں پہ سفیدی

فضہ کی طرح چہرے پہ چھائی ہے ضعیفی

اب جینے کی خواہش بھی تو باقی نہیں بابا

تم بن کئ راتوں سے۔۔۔